پاکستان ویمنز فٹبال ٹیم کی شاندار کارکردگی اور تاریخی فتح قوم کے لیے باعثِ فخر ہے، صدر آصف علی زرداری

پاکستان ویمنز فٹبال ٹیم کی شاندار کارکردگی اور تاریخی فتح قوم کے لیے باعثِ فخر ہے، صدر آصف علی زرداری

اسلام آباد۔10اپریل (اے پی پی):صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے فیفا سیریز 2026 میں تاریخی کامیابی پر پاکستان ویمنز فٹبال ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ویمنز فٹبال ٹیم کی شاندار کارکردگی اور 8-0 کی تاریخی فتح قوم کے لیے باعثِ فخر ہے۔جمعہ کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے کہا کہ کھلاڑیوں نے عالمی سطح پر اپنی صلاحیتوں، ٹیم ورک اور عزم کا بھرپور مظاہرہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ خواتین کھلاڑیوں کی کامیابیاں ملک میں کھیلوں کے فروغ اور نوجوانوں کے حوصلے بلند کرنے کا ذریعہ ہیں۔صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان میں خواتین کے کھیلوں کے فروغ اور باصلاحیت کھلاڑیوں کی سرپرستی جاری رکھنا قومی ترجیح ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹیم کی کامیابی پاکستان میں ویمنز فٹبال کے روشن مستقبل کی عکاس ہے ۔