پاکستان اور ترکیہ کا امن و استحکام کے فروغ کے لیے مکالمے اور مسلسل سفارتی کوششوں کی اہمیت پر زور

پاکستان اور ترکیہ کا امن و استحکام کے فروغ کے لیے مکالمے اور مسلسل سفارتی کوششوں کی اہمیت پر زور

اسلام آباد۔28مارچ (اے پی پی):پاکستان اور ترکیہ نے امن و استحکام کے فروغ کے لیے مکالمے اور مسلسل سفارتی کوششوں کی اہمیت پر زور دیا ہے۔ وزارت خارجہ کی طرف سے ہفتہ کو جاری بیان کے مطابق نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ترکیہ کے وزیرِ خارجہ ہاکان فیدان کو ٹیلیفون کیا جس میں تازہ ترین علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے حالیہ پیش رفت پر بات چیت کرتے ہوئے امن و استحکام کے فروغ کے لیے مکالمے اور مسلسل سفارتی کوششوں کی اہمیت پر زور دیا اور قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔