نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کی دعوت پر سعودی عرب ، ترکی اور مصر کے وزرا خارجہ 29 تا 30 مارچ پاکستان کا دورہ کریں گے

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کی دعوت پر سعودی عرب ، ترکی اور مصر کے وزرا خارجہ 29 تا 30 مارچ پاکستان کا دورہ کریں گے

اسلام آباد۔28مارچ (اے پی پی):نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹرمحمد اسحاق ڈار کی دعوت پر سعودی عرب کے وزیرِ خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان السعود، ترکیہ کے وزیرِ خارجہ حاقان فیدان اور مصر کے وزیرِ خارجہ ڈاکٹر بدر عبدالعاطی 29 سے30 مارچ تک پاکستان کا دورہ کریں گے۔ہفتہ کو دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق دورے کے دوران وزرائے خارجہ مختلف امور پر تفصیلی بات چیت کریں گےجن میں خطے میں کشیدگی کم کرنے کی کوششیں شامل ہیں۔

تینوں برادر ممالک کے وزرا خارجہ وزیراعظم سے بھی ملاقات کریں گے۔پاکستان سعودی عرب، ترکی اور مصر کے برادرانہ تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے۔ یہ دورہ پاکستان کو ان ممالک کے ساتھ باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں میں تعاون اور ہم آہنگی کو مزید مضبوط کرنے کا موقع فراہم کرے گا۔