اسلام آباد۔7اپریل (اے پی پی):نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ناروے کے وزیرِ خارجہ ایسپن بارتھ ایڈی کے ساتھ ٹیلی فون پر گفتگو کی۔منگل کو وزارت خارجہ سے جاری بیان کے مطابق دونوں رہنماؤں نے مشرقِ وسطیٰ کی حالیہ صورتحال اور خطے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ ناروے کے وزیرِ خارجہ نے خطے میں امن و استحکام کے لئے پاکستان کی سفارتی کوششوں اور مکالمے کے فروغ کو سراہا اور اس کی مکمل حمایت کا اظہار کیا۔ دونوں رہنماؤں نے مستقبل میں بھی قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔