نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار سے ایران کے مرکزی بینک کے گورنر ڈاکٹر عبدالناصر ہمتی کی اسلام آباد مذاکرات کے موقع پر ملاقات

نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار سے ایران کے مرکزی بینک کے گورنر ڈاکٹر عبدالناصر ہمتی کی اسلام آباد مذاکرات کے موقع پر ملاقات

اسلام آباد۔11اپریل (اے پی پی):نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے ایران کے مرکزی بینک کے گورنر ڈاکٹر عبدالناصر ہمتی نے ہفتہ کو یہاں اسلام آباد مذاکرات کے موقع پر ملاقات کی۔

دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے مسلسل مکالمے کی اہمیت پر زور دیا اور اس بات پر اتفاق کیا کہ خطے میں امن و استحکام اقتصادی تعاون کے فروغ اور مشترکہ ترقی کے حصول کے لیے ناگزیر ہے۔