اسلام آباد۔8اپریل (اے پی پی):نائب وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے مصر کے وزیرِ خارجہ بدر عبدالعاطی سے گزشتہ رات ٹیلیفونک گفتگو کی۔ ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے بدھ کو جاری بیان کے مطابق دونوں رہنماؤں نے خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ نائب وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ نے خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے بات چیت اور سفارتی روابط کے سلسلے میں پاکستان کی جاری کوششوں کی تازہ پیش رفت سے اپنے مصری ہم منصب کو آگاہ کیا۔