نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار کی جنوبی افریقہ کے وزیر برائے بین الاقوامی تعلقات و تعاون سے ٹیلیفونک گفتگو ،مشرقِ وسطیٰ اور خطے میں حالیہ پیشرفت پر تبادلہ خیال

نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار کی جنوبی افریقہ کے وزیر برائے بین الاقوامی تعلقات و تعاون سے ٹیلیفونک گفتگو ،مشرقِ وسطیٰ اور خطے میں حالیہ پیشرفت پر تبادلہ خیال

اسلام آباد۔9اپریل (اے پی پی):نائب وزیراعظم/وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے جنوبی افریقہ کے وزیر برائے بین الاقوامی تعلقات و تعاون رونالڈ لامولا سے ٹیلیفونک گفتگو کی اور مشرقِ وسطیٰ اور خطے میں حالیہ پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا ۔

دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق جنوبی افریقہ کے وزیر برائے بین الاقوامی تعلقات رونالڈو لامولا نے عارضی جنگ بندی کے حصول میں پاکستان کی کوششوں کو سراہا اور پائیدار امن کے لئے امید کا اظہار کیا۔

انہوں نے خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لئے پاکستان کے کردار کی حمایت کا اعادہ کیا۔دونوں فریقین نے پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا اور اس سلسلے میں اعلیٰ سطحی تبادلوں کی اہمیت پر زور دیا۔