نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار کا یورپی یونین کی اعلیٰ نمائندہ برائے خارجہ امور و سلامتی پالیسی کاجا کالس سے ٹیلیفونک رابطہ

نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار کا یورپی یونین کی اعلیٰ نمائندہ برائے خارجہ امور و سلامتی پالیسی کاجا کالس سے ٹیلیفونک رابطہ

اسلام آباد۔9اپریل (اے پی پی):نائب وزیراعظم اور وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے جمعرات کو یورپی یونین کی نائب صدر اور اعلیٰ نمائندہ برائے خارجہ امور و سلامتی پالیسی کاجا کالس سے ٹیلیفون پر گفتگو کی۔

دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق دونوں رہنماؤں نے لبنان میں جنگ بندی کی سنگین خلاف ورزیوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا اور اس بات پر زور دیا کہ جنگ بندی کا مکمل احترام اور مؤثر نفاذ یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ مشرقِ وسطیٰ میں عارضی جنگ بندی کے انتظامات کو بھی برقرار رکھا جائے۔

یورپی یونین کی اعلیٰ نمائندہ نے خطے میں امن، بات چیت اور استحکام کے فروغ کے لئے پاکستان کی تعمیری کوششوں کی بھرپور حمایت کا اعادہ کیا۔