نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار کا قطری وزیر ڈاکٹر محمد بن عبدالعزیز الخلیفی سے ٹیلیفونک رابطہ

نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار کا قطری وزیر ڈاکٹر محمد بن عبدالعزیز الخلیفی سے ٹیلیفونک رابطہ

اسلام آباد۔8اپریل (اے پی پی):نائب وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے قطر کے وزیرِ مملکت ڈاکٹر محمد بن عبدالعزیز الخلیفی سے بدھ کو ٹیلی فون پر گفتگو کی۔ دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیراعظم نے حالیہ علاقائی صورتحال پر تبادلۂ خیال کرتے ہوئے خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے بات چیت اور سفارتکاری کو آگے بڑھانے کی پاکستان کی مسلسل کوششوں کو اجاگر کیا۔ قطر کے وزیرِ مملکت نے نائب وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ کی کاوشوں کو سراہا اور قیامِ امن کے لیے پاکستان کے تعمیری کردار کی تعریف کی۔انہوں نے قطر کے وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمن آل ثانی کی جانب سے نیک تمناؤں کا پیغام بھی پہنچایا۔