نائب وزیر اعظم محمد اسحاق ڈار کی چین سے وطن واپسی پر وفاقی وزیر حنیف عباسی نے استقبال کیا

نائب وزیر اعظم محمد اسحاق ڈار کی چین سے وطن واپسی پر وفاقی وزیر حنیف عباسی نے استقبال کیا

اسلام آباد۔1اپریل (اے پی پی):نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار چین کا دورہ مکمل کر کے بدھ کو وطن واپس پہنچ گئے۔ وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے ایئرپورٹ پر ان کا استقبال کیا اورسہ ملکی وزرائے خارجہ کانفرنس کی کامیابی پر انھیں مبارکباد دی ۔ ان کا کہنا تھا کہ سہ ملکی وزرائے خارجہ کانفرنس کی کامیابی پاکستان کے مثبت عالمی کردار کا مظہر ہے،پاکستان کی مؤثر سفارتکاری عالمی سطح پر مثبت پیغام دے رہی ہے۔

محمد حنیف عباسی نے کہا کہ قومی قیادت کی بہترین حکمتِ عملی سے پاکستان کا عالمی تشخص مزید مستحکم ہو رہا ہے، کامیاب سفارتی کاوشوں سےپاکستان عالمی سطح پر باوقار انداز میں آگے بڑھ رہا ہے،پاکستان اور چین کی دوستی مزید مستحکم اور کامیاب دورہ خوش آئند پیش رفت ہے۔