اسلام آباد۔9اپریل (اے پی پی):نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ازبکستان کے وزیر خارجہ بختیار سیدوف سے ٹیلیفون پر مشرق وسطیٰ اور وسیع تر خطے کی تازہ صورتحال پر بات چیت کی۔ جمعرات کو دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیر خارجہ بختیار سیدوف نے پاکستان کی قیادت کو سراہا اور پاکستان کی طرف سے امن اور استحکام کے حصول کےلئے شروع کیے گئے تمام اقدامات بالخصوص ابتدائی دو ہفتے کی جنگ بندی کو یقینی بنانے کےلئے ازبکستان کی مکمل حمایت سے آگاہ کیا۔ دونوں رہنمائوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ مسلسل سفارتی کوششیں اور روابط خطے اور اس سے باہر پائیدار امن و استحکام کے قیام میں معاون ثابت ہوں گے۔