نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کا سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے بدلتی ہوئی علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال

نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کا سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے بدلتی ہوئی علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال

اسلام آباد۔9اپریل (اے پی پی):نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے بدلتی ہوئی علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ نے خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے پاکستان کی کوششوں میں سعودی عرب کی ثابت قدم حمایت پر دلی طور پر شکریہ ادا کیا۔دونوں رہنمائوں نے دیرپا امن کے حصول کے لیے ڈائیلاگ اور سفارتی روابط کی اہمیت پر زور دیا اور قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔