اسلام آباد۔6اپریل (اے پی پی):نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے برطانیہ کے پارلیمانی نائب وزیر خارجہ حمیش فالکنر سے ٹیلی فون پر گفتگو کی۔ پیر کو وزارت خارجہ سے جاری بیان کے مطابق دونوں رہنمائوں نے خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ حمیش فالکنر نے خطے میں امن و استحکام کے لیے مکالمے اور سفارت کاری کے فروغ میں پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔ دونوں رہنمائوں نے پاکستان اور برطانیہ کے درمیان مضبوط تعلقات کی توثیق کی اور قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔