نائب وزیرِاعظم محمد اسحاق ڈار کی اینکر پرسنز اور سینئر صحافیوں کے ساتھ انٹرایکٹو نشست ،علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال پر تبادلہ خیال

نائب وزیرِاعظم محمد اسحاق ڈار کی اینکر پرسنز اور سینئر صحافیوں کے ساتھ انٹرایکٹو نشست ،علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال پر تبادلہ خیال

اسلام آباد۔3اپریل (اے پی پی):نائب وزیرِاعظم اور وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے جمعہ کو وزارتِ خارجہ میں اینکر پرسنز اور سینئر صحافیوں کے ساتھ ایک انٹرایکٹو نشست کے دوران علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق

اس موقع پر علاقائی اور عالمی پیش رفت پاکستان کی خارجہ پالیسی کی ترجیحات، چیلنجز اور کامیابیوں پر توجہ مرکوز رہی۔یہ نشست وزارتِ خارجہ اور قومی میڈیا کے درمیان باقاعدہ رابطے اور ڈائیلاگ کی عکاسی کرتی ہے۔