نائب وزیرِاعظم اسحاق ڈار سے برطانیہ کی سیکرٹری خارجہ یوویٹ کوپر کی ٹیلیفون پر گفتگو ،باہمی تعلقات کی مضبوطی کا اعادہ

نائب وزیرِاعظم اسحاق ڈار سے برطانیہ کی سیکرٹری خارجہ یوویٹ کوپر کی ٹیلیفون پر گفتگو ،باہمی تعلقات کی مضبوطی کا اعادہ

اسلام آباد۔9اپریل (اے پی پی):نائب وزیرِاعظم / وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے برطانیہ کی سیکرٹری خارجہ یوویٹ کوپر ( کامن ویلتھ اینڈ ڈویلپمنٹ آفس) نے ٹیلیفون پر گفتگو کی اور باہمی تعلقات کی مضبوطی کا اعادہ کیا ۔دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق سیکرٹری خارجہ کوپر نے نائب وزیرِاعظم /وزیرِ خارجہ کی کاوشوں کو سراہا اور جنگ بندی کے حصول میں پاکستان کے کردار کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

انہوں نے خطے میں دیرپا امن و استحکام کے فروغ کے لئے پاکستان کی مسلسل کوششوں کی حمایت کا اظہار بھی کیا۔دونوں رہنماؤں نے قریبی دوطرفہ تعلقات کی مضبوطی کا اعادہ کیا اور تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا۔