اسلام آباد۔8اپریل (اے پی پی):نائب وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے گزشتہ رات مراکش کے وزیرِ خارجہ ناصر بوریطہ سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے بدھ کو جاری بیان کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان مشرقِ وسطیٰ اور وسیع تر خطے کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔ نائب وزیرِ اعظم نے خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے پاکستان کی جانب سے جاری سفارتی کوششوں اور بات چیت کے تسلسل سے متعلق موجودہ صورتحال سے اپنے ہم منصب کو آگاہ کیا۔