نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار کا چین کے دیائوتائی اسٹیٹ گیسٹ ہائوس آمد پر پرتپاک استقبال

نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار کا چین کے دیائوتائی اسٹیٹ گیسٹ ہائوس آمد پر پرتپاک استقبال

اسلام آباد۔31مارچ (اے پی پی):نائب وزیراعظم اوروزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کا چین کے وزیرِ خارجہ وانگ یی نے بیجنگ میں دیائوتائی سٹیٹ گیسٹ ہائوس آمد پر پرتپاک استقبال کیا۔ منگل کو دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق دونوں رہنمائوں کے درمیان سٹیٹ گیسٹ ہائوس میں دوطرفہ ملاقات ہوگی۔

نائب وزیرِ اعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار چین کے ایک روزہ سرکاری دورے پر ہیں جہاں وہ چین کے وزیرِ خارجہ وانگ یی کے ساتھ ملاقات کریں گے۔ نائب وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ کو اس دورہ کی دعوت اپنے چینی ہم منصب وانگ یی نے دی ہے۔ دورے کے دوران دونوں رہنما پاکستان اور چین کے درمیان دوطرفہ تعلقات کا جامع جائزہ لیں گے اور باہمی دلچسپی کے علاقائی و عالمی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کریں گے۔