نئے قومی نصابِ کی تیاری اور بہتری کے حوالے سے تکنیکی کمیٹی کا اجلاس، ڈائریکٹر نیشنل کریکولم کونسل نے سکیم آف سٹڈیز پیش کی

نئے قومی نصابِ کی تیاری اور بہتری کے حوالے سے تکنیکی کمیٹی کا اجلاس، ڈائریکٹر نیشنل کریکولم کونسل نے سکیم آف سٹڈیز پیش کی

اسلام آباد۔7اپریل (اے پی پی):نئے قومی نصابِ کی تیاری اور بہتری کے حوالے سے تکنیکی کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا۔ اجلاس میں وزیر مملکت برائے وفاقی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت وجیہہ قمر اور سیکرٹری تعلیم ندیم محبوب نے شرکت کی۔

ڈائریکٹر نیشنل کریکولم کونسل ڈاکٹر تبسم ناز نے مجوزہ سکیم آف سٹڈیز پیش کی۔ بریفنگ کے دوران نصاب کو مؤثر، مربوط اور جدید تقاضوں سے ہم آہنگ بنانے کے لیے مختلف اصلاحات پر تفصیلی روشنی ڈالی گئی۔ سیکرٹری تعلیم ندیم محبوب نے اجلاس میں شریک مختلف اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ بامعنی مکالمہ کیا اور بالخصوص لسانی پالیسی میں ترقی پسند تبدیلی کی ضرورت پر زور دیا۔

وزیر مملکت وجیہہ قمر نے مجوزہ اصلاحات کو سراہتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ حکومت تعلیمی نظام کی بہتری کے لیے ٹھوس اقدامات جاری رکھے گی۔ڈاکٹر ناصر محمود نے اجلاس کے دوران شرکا کی جانب سے اٹھائے گئے نکات کا تفصیل سے جواب دیا اور اس امر کو یقینی بنایا کہ بحث متوازن اور جامع انداز میں آگے بڑھے۔ اجلاس میں اسلام آباد ، چاروں صوبوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان سے نمائندگان نے شرکت کی ۔