موسلادھار بارشوں کے باعث خیبر پختونخوا اور کشمیرکے مقامی ندی نالوں میں سیلاب کا خطرہ ہے ، محکمہ موسمیات

موسلادھار بارشوں کے باعث خیبر پختونخوا اور کشمیرکے مقامی ندی نالوں میں سیلاب کا خطرہ ہے ، محکمہ موسمیات

اسلام آباد۔30مارچ (اے پی پی):محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ پیر کی رات اور 31 مارچ کے دوران موسلادھار بارشوں کے باعث بالائی/وسطی خیبر پختونخوا ، ،شمالی بلوچستان (ژوب،موسی ٰ خیل،سبی، کوہلو، بارکھان، نصیرآباد اورلورالائی )میں سیلاب کا خطرہ ہے۔ شدید آندھی،جھکڑ چلنے،ژالہ باری اوربجلی گرنےکے باعث کمزور انفرا سٹرکچر (بجلی کے کھمبے،بل بورڈز، سولر پینل وغیرہ)کو نقصان کا اندیشہ ہے۔خیبرپختونخوا، بالائی،وسطی پنجاب، اسلام آباد،کشمیر اور گلگت بلتستان میں اکثر مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش(پہاڑوں پربرف باری ) کا امکان ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران خیبرپختونخوا ، پنجاب، اسلام آباد ،کشمیراور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

 

اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش بھی ہوئی۔ملک کے دیگر علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہا۔سب سے زیادہ بارش خیبر پختونخوا میں چراٹ 82، مالم جبہ 73، پشاور (ایئرپورٹ 72، سٹی 35) ، کاکول 51، پٹن 49، بنوں 45، کالام 43، دیر 38، لوئر دیر 36، باچا خان ایئرپورٹ 33، تخت بھائی 31، چترال 29، بالاکوٹ 28، دروش اور سیدو شریف 27، پاراچنار 24، میر کھانی 17، ڈی آئی خان (سٹی 10، ایئرپورٹ 04)۔ پنجاب میں جوہرآباد 54، اسلام آباد (سید پور ولیج 45، سٹی 43، بوکرا 28، گولڑہ 19، ایئرپورٹ 07) ، راولپنڈی (شمس آباد 49، نیو کٹاریاں 38، پیرودھائی 31، کچہری 28، گوالمنڈی 16) ، مری 41، اٹک 20، کروڑ (لیہ) 17، کوٹ ادو 14، نورپور تھل 09،

سرگودھا سٹی 06، جہلم اور چکوال 05، منگلا اور بھکر 04، ڈی جی خان 01۔ آزاد کشمیر میں مظفرآباد (ایئرپورٹ 36، سٹی 31) ، گڑھی دوپٹہ 27، راولاکوٹ 25، کوٹلی 04، گلگت بلتستان میں چلاس 10، استور 07، گوپس 05، گلگت 03 اور بگروٹ میں ایک ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی۔ پیر کو ریکارڈکئے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت پڈعیدن ، مٹھی 37، شہید بینظیر آباد36 ، سکھر اورموہنجو داڑومیں 35 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔