مصر کے وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر عبدالعاطی کا وزارت خارجہ آمد پر پرتپاک خیر مقدم

مصر کے وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر عبدالعاطی کا وزارت خارجہ آمد پر پرتپاک خیر مقدم

اسلام آباد۔29مارچ (اے پی پی):مصر کے وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر عبدالعاطی کا وزارت خارجہ آمد پر پرتپاک خیر مقدم کیا گیا۔ اتوار کو وزارت خارجہ پہنچنے پر نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے ان کا گرمجوشی سے استقبال کیا۔ وہ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کی دعوت پر خطے کی صورتحال پر چار فریقی اجلاس میں شرکت کے لیے پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں۔

اجلاس کی صدارت نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کریں گے۔اجلاس میں سعودی عرب اور ترکیہ کے وزرائے خارجہ بھی شرکت کریں گے۔دفتر خارجہ میں مصر کے وزیر خارجہ نائب وزیراعظم ووزیر خارجہ اسحاق ڈار کے ساتھ علاقائی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔