ملک میں شدید/موسلادھار بارشوں کے باعث پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ جبکہ ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے ،محکمہ موسمیات

ملک میں شدید/موسلادھار بارشوں کے باعث پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ جبکہ ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے ،محکمہ موسمیات

اسلام آباد۔3اپریل (اے پی پی):محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ شدید/موسلادھار بارشوں کے باعث کشمیر ، بالائی خیبرپختونخوا ، مری گلیات میں لینڈ سلائیڈنگ اور ڈیرہ غازی خان کے پہاڑی ندی نالوں (ہِل ٹورنٹس) اور مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے، آندھی، ژالہ باری اور آسمانی بجلی کے باعث اس دوران کمزور ڈھانچوں (بجلی کے کھمبے، بل بورڈز، سولر پینلز وغیرہ) کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے، ژالہ باری اور آندھی کے باعث پنجاب اور خیبر پختونخوا میں کھڑی فصلوں کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران خیبرپختونخوا ، کشمیر، پنجاب اور گلگت بلتستان میں بیشتر مقامات پر تیز ہواؤں / گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کی توقع ہے ۔ اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش / ژالہ باری ہو سکتی ہے۔جبکہ شمال مشرقی بلوچستان ، جنوبی پنجاب اور بالائی سندھ میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔کل ہفتہ کو بالائی خیبرپختونخوا ، بالائی پنجاب ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں اکژ مقامات پر تیز ہواؤں /آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر تیز/موسلادھار بارش / ژالہ باری کی بھی توقع ہے،ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سندھ، خیبر پختونخوا، پنجاب ، کشمیر اور بلوچستان میں بیشتر مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ اس دوران چند مقامات پر ژالہ باری /موسلادھار بارش بھی ہوئی ۔ ملک کے جنوبی اضلاع میں آندھی چلی ۔

جبکہ کشمیر میں چند مقامات پر ہلکی بارش ہوئی ۔سب سے زیادہ بارش سندھ: موہنجو داڑو 60، ٹنڈو جام 50، کراچی (سرجانی ٹاؤن 32، ناظم آباد 28، پی اے ایف فیصل بیس 20، کورنگی 17، نارتھ کراچی 15، اورنگی ٹاؤن، گلشنِ معمار 14، گلشنِ حدید 13، بحریہ ٹاؤن 12، پی اے ایف مسرور بیس 11، کیماڑی 10، جناح ٹرمینل 09، سٹی، ایم او ایس 06، میٹ کمپلیکس 03)، سکرنڈ 08، دادو 06، سکھر 04، روہڑی، پڈعیدن اور میرپور خاص 03، حیدرآباد 02، نوابشاہ اور مٹھی 01۔خیبر پختونخوا: چراٹ 47، دیر 45، پشاور(ایئرپورٹ 43، سٹی 28)، مالم جبہ 42، تخت بھائی 41، دروش 32، لوئر دیر 31، میر کھانی 30، پٹن، ڈی آئی خان (سٹی 28، ایئرپورٹ 27)، باچا خان ایئرپورٹ 28، پاراچنار، کالام 26، بنوں 22، چترال 19، کاکول 18، سیدو شریف 15، بالاکوٹ 12 پنجاب: کروڑ (لیہ) 44، ملتان (سٹی 43، ایئرپورٹ 32)، مری 23، اٹک، کوٹ ادو 21، اسلام آباد (سیدپور ویلیج 25، سٹی 22، ایئرپورٹ 15، گولڑہ 13، بوکرا 10)، بھکر 19، راولپنڈی (شمس آباد 19، چکلالہ 18، نیو کٹاریان 17، کچہری 14، پیرودھائی 13، گوالمنڈی 05)، رحیم یار خان 17، نورپور تھل 16، منگلا، جہلم اور ڈی جی خان 14، منڈی بہاؤالدین، گجرات اور خانپور 10، سیالکوٹ (ایئرپورٹ 09، سٹی 08)، جوہرآباد، نارووال 09، فیصل آباد 08، سرگودھا سٹی، چکوال 07، لاہور ایئرپورٹ، گوجرانوالہ 04، جھنگ اور بہاولپور (سٹی 02، ایئرپورٹ 01)، حافظ آباد، خانیوال، شیخوپورہ 01۔ آزاد کشمیر:

راولا کوٹ 31، گڑھی دوپٹہ 30، مظفرآباد (ایئرپورٹ 21، سٹی 19)، کوٹلی 19۔ بلوچستان: سبی 26، دالبندین 09، سمنگلی 07، لسبیلہ 06، قلات 04، خضدار 03، کوئٹہ اور تربت 02 اورماڑہ میں01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔جمعہ کو ریکارڈ کئے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت : مٹھی 33، بدین، چھور 31، اور قصور میں 30 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔