ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان، تاہم شمال مشرقی بلو چستان ، زیریں خیبرپختونخوا اورجنوبی پنجاب میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ، محکمہ موسمیات

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان، تاہم شمال مشرقی بلو چستان ، زیریں خیبرپختونخوا اورجنوبی پنجاب میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ، محکمہ موسمیات

اسلام آباد۔10اپریل (اے پی پی):آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے تاہم شمال مشرقی بلو چستان ، زیریں خیبرپختونخوا اورجنوبی پنجاب میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کل ہفتہ کو ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے تاہم بعد از دو پہر کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا۔ بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی ۔ سب سے زیادہ بارش کشمیر: گڑھی دوپٹہ 09، خیبر پختونخوا: پاراچنار، 02، پنجاب: مری، منڈی بہاؤالدین میں 02 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ جمعہ کو ریکارڈ کئے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت : چھور ، مٹھی 40،ٹنڈو جام اور ٹھٹھہ میں 38 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔