ملک کے بیشتر علا قوں میں مطلع جز وی ابر آلود رہنے کا امکان

ملک کے بیشتر علا قوں میں مطلع جز وی ابر آلود رہنے کا امکان

اسلام آباد۔31مارچ (اے پی پی):آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علا قوں میں مطلع جز وی ابر آلودسے ابر آلود رہنے کے علاوہ بلو چستان میں کہیں کہیں جبکہ خیبرپختونخوا، جنو بی /و سطی پنجاب، کشمیر اور با لا ئی سندھ میں شام/رات کے اوقات میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے، اس دوران چند مقامات پر ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران خیبرپختونخوا ، پنجاب، اسلام آباد ،زیارت،کشمیر اورگلگت بلتستان میں کہیں کہیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش بھی ہوئی۔ملک کے دیگر علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہا۔

سب سے زیادہ بارش خیبر پختونخوا میں مالم جبہ 46، بالاکوٹ 27، پٹان 23، کاکول 10، چترال 08، میر خانی & ڈروش 05، آزاد کشمیر میں کوٹلی 46، راولاکوٹ 32، مظفرآباد ایئرپورٹ 20، مظفرآباد سٹی 19، گڑھی دوپٹہ 11، پنجاب میں جہلم 29، مری 20، منگلا 18، چکلالہ-راولپنڈی & اسلام آباد سٹی 09، اسلام آباد ایئرپورٹ 06، گجرات ، حافظ آباد 05، سیالکوٹ ایئرپورٹ & چکوال 02، سیالکوٹ سٹی 01،گلگت بلتستان میں استور 07، گلگت 06، چلاس 04، ہنزہ، بگروٹ 02، سکردو ، بونجی ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔منگل کو ریکارڈ کئے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت مٹھی 36، شہید بینظیر آباد،جیکب آباداورموہنجو داڑومیں 35 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔