کشمیر اور جنوبی پنجاب سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

کشمیر اور جنوبی پنجاب سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

اسلام آباد۔29مارچ (اے پی پی):آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران خیبرپختونخوا، بالائی وسطی پنجاب، اسلام آباد، شمال مشرقی بلوچستان ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ جنوبی پنجاب اور سندھ میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔اس دوران بعض مقامات پر تیز/موسلادھار بارش (چند مقامات پر ژالہ باری)بھی توقع ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب،خیبرپختونخوا ،کشمیر،گلگت بلتستان اورشمالی بلوچستان میں کہیں کہیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابر آلود سے ابراآلود رہا۔ سب سے زیادہ بارش پنجاب:مری 38، لاہور (سٹی 26، ایئرپورٹ 21)، جوہرآباد 25، چکوال، بھکر 24، جھنگ 20، حافظ آباد 18، اٹک، نور پور تھل 14، اسلام آباد (سید پور 16، سٹی 13، ایئرپورٹ، بوکرا 08، گولڑہ 07)، سرگودھا سٹی اور فیصل آباد 12، گجرات ، قصور 07، راولپنڈی (کچہری 18، کٹاریاں 16، گوالمنڈی 12، شمس آباد 11، پیرویداہی 09، چکلالہ 06)، ، منڈی بہاؤالدین

اوکاڑہ 06، منگلا، سیالکوٹ (ایئرپورٹ، سٹی05)، ٹی ٹی سنگھ 05، ساہیوال 04، نارووال، بہاولپور سٹی اور شیخوپورہ 03، جہلم 02، کروڑ (لیہ)، کوٹ ادو 01۔ خیبر پختونخوا: چراٹ 34، مالم جبہ، بنوں 32، سیدو شریف 31، کاکول 27، پاڑاچنار 25، لوئر دیر 22، کالام17 ، پشاور(سٹی 17، ایئرپورٹ16) دیر 16، تخت بھائی 14، ڈی آئی خان ایئرپورٹ 10، ڈی آئی خان سٹی 09، چترال ، پٹن 08، میر کھانی 07، دروش 05، بالاکوٹ 01۔ آزاد کشمیر: راولاکوٹ 34، گڑھی دوپٹہ 20، کوٹلی 10، مظفرآباد ایئرپورٹ 08، مظفرآباد سٹی 05۔ گلگت بلتستان: بگروٹ 02۔ بلوچستان: ژوب میں 02 ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی۔اتوار کو ریکارڈ کئے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت : شہید بینظیر آباد،پڈعیدن 38، مٹھی ، لاڑکانہ37 ،سکھر اورچھورمیں 36 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات نے اتوار کی (شام/رات)کے دوران موسلادھار بارشوں کے باعث شمالی بلوچستان (ژوب،موسی ٰ خیل،سبی، کوہلو، بارکھان، نصیرآباد اورلورالائی )میں فلیش فلڈنگ کا خدشہ ہے،

جبکہ بالائی/وسطی خیبر پختونخواہ اور کشمیرکے مقامی ندی نالوں میں اتوار کی (شام /رات)سے 30 مارچ کے دوران فلیش فلڈنگ کا خطرہ ہے ،شدید آندھی/جھکڑ چلنے/ژالہ باری اوربجلی گرنےکے باعث کمزور انفرا سٹرکچر (بجلی کے کھمبے،بل بورڈز، سولر پینل وغیرہ)کو نقصان کا اندیشہ ہے۔