کشمیر ، خیبرپختونخوا ، مری اور گلیات کے مقامی ندی نالوں میں طغیانی اورپہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے ، محکمہ موسمیات

کشمیر ، خیبرپختونخوا ، مری اور گلیات کے مقامی ندی نالوں میں طغیانی اورپہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے ، محکمہ موسمیات

اسلام آباد۔7اپریل (اے پی پی):محکمہ موسمیات نے انتباہ جاری کیا ہے کہ منگل کی رات اور 8اپریل کوموسلادھار بارشوں کے باعث کشمیر ، خیبرپختونخوا ، مری اور گلیات کے مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ جبکہ پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے ،اس دوران پشاور، نوشہرہ، مردان، اسلام آباد، راولپنڈی، گجرات، گوجرانوالہ اور سیالکوٹ کے نشیبی علاقے زیر آب آنے جبکہ آندھی، ژالہ باری اور آسمانی بجلی کے باعث اس دوران کمزور ڈھانچوں (بجلی کے کھمبے، بل بورڈز، سولر پینلز وغیرہ) کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔ ژالہ باری اور آندھی کے باعث پنجاب اور خیبر پختونخوا میں کھڑی فصلوں کو نقصان پہنچنے کا بھی خدشہ ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران خیبرپختونخوا ،بالائی/وسطی پنجاب ،اسلام آباد ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بیشتر مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ وقفہ وقفہ سےبارش جبکہ بعض مقامات پر موسلادھار بارش اور ژالہ باری کی توقع ہے۔

اس دوران جنوبی پنجاب میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔(کل )بدھ کوخیبرپختونخوا ، بالائی پنجاب ،اسلام آباد اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کی توقع ہے۔ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب، خیبر پختونخوا، اسلام آباد ، کشمیراور شمالی/وسطی بلوچستان میں اکثر مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش(چند مقامات پر موسلادھار بارش) ہوئی۔ملک کے دیگرعلاقوں میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابر آلود رہا۔سب سے زیادہ بارش پنجاب میں اٹک 61، اسلام آباد (ایئرپورٹ 52، سید پور 44، گولڑہ 35، زیروپوائنٹ 33، بوکرا 28)، نور پور تھل 50، راولپنڈی (چکلالہ 46، نیو کٹاریاں 44، کچہری 40، شمس آباد 38، پیرویداہی 35، گوالمنڈی 32)، چکوال 43، جوہرآباد 39، مری 38، منگلا 31، جہلم 29، حافظ آباد اور بھکر 28، فیصل آباد 23، لاہور (سٹی 23، ایئرپورٹ 16)،

سرگودھا سٹی اور گوجرانوالہ 19، سیالکوٹ (ایئرپورٹ 16، سٹی 11)، شیخوپورہ 15، ٹوبہ ٹیک سنگھ، اوکاڑہ، خان پور 13، منڈی بہاؤالدین 12، گجرات، کروڑ (لیہ) اور کوٹ ادو 11، رحیم یار خان 10، جھنگ، نارووال 09، ڈی جی خان، ساہیوال 08، خانیوال 06، بہاولنگر 05، بہاولپور (ایئرپورٹ 05، سٹی 04)، ملتان (ایئرپورٹ 05، سٹی 04)، ملتان (سٹی 40) خیبر پختونخوا میں مالم جبہ 53، پشاور (شہر 49، ایئرپورٹ 44)، تخت بائی 49، ڈی آئی خان (ایئرپورٹ 38، سٹی 16)، دیر (بالائی 35، زیریں 24)، سیدو شریف 34، پاراچنار، 29، دروش 20، کاکول، چراٹ 16، میر کھانی15، کالام 07، بنوں 05، بالاکوٹ 03، پٹن 01، کشمیر: راولاکوٹ 27، کوٹلی 24، گڑھی دوپٹہ 14، مظفرآباد (ایئرپورٹ 10، سٹی 08)، بلوچستان میں سبی 16، سمنگلی 09، بارکھان 05، خضدار میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔منگل کو ریکارڈ کئے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت ٹنڈو جام، مٹھی 36، حیدرآباد، تربت، میرپور خاص، چھوراورشہید بینظیر آباد میں 35 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

C