اسلام آباد۔11اپریل (اے پی پی):خیبر پختونخوا سے سینیٹ کی خالی نشست پر امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد کئے جانے کے خلاف اپیلیں (13اپریل )پیر تک جمع کرائی جاسکیں گی۔اس نشست کے لئے پولنگ 23 اپریل کو ہوگی۔
الیکشن کمیشن کے مطابق کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد ہونے کے خلاف اپیلیں 13 اپریل تک جمع کرائی جاسکیں گی جبکہ ٹربیونل کی جانب سے ان اپیلوں کو 15 اپریل تک نمٹایا جائے گا۔نظرثانی شدہ فہرست 16 اپریل کو جبکہ کاغذات نامزدگی 17 اپریل کو واپس لئے جاسکیں گے۔پولنگ 23 اپریل کوخیبرپختونخوا اسمبلی بلڈنگ میں 9 تا 4 بجے تک ہوگی۔یہ نشست مراد سعید کی نااہلی کی وجہ سے خالی ہوئی ہے۔