خواجہ سلمان رفیق اور چیئرمین وزیر اعلی پنجاب ایڈوائزری کمیٹی برائے امراض قلب ڈاکٹر فرقد عالمگیر کی زیر صدارت اہم اجلاس

خواجہ سلمان رفیق اور چیئرمین وزیر اعلی پنجاب ایڈوائزری کمیٹی برائے امراض قلب ڈاکٹر فرقد عالمگیر کی زیر صدارت اہم اجلاس

لاہور۔28مارچ (اے پی پی):سٹیئرنگ / ایڈوائزری کمیٹی برائے کارڈیووسکولر ڈیزیزز پنجاب کا محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن میں اہم اجلاس منعقدہوا۔ صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق اور چیئرمین وزیر اعلی پنجاب ایڈوائزری کمیٹی برائے امراض قلب ڈاکٹر فرقد عالمگیر نے اجلاس کی صدارت کی۔اجلاس میں مریم نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی گوجرانولہ کے قیام، طبی آلات اور انتظامی امور کا تفصیلی جائزہ لیا۔ سیکرٹری محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن عظمت محمود کی اجلاس میں شرکت، پیش رفت پر بریفنگ دی۔ سپیشل سیکرٹری آپریشنز نبیلہ عرفان، سپیشل سیکرٹری ڈویلپمنٹ احمد کمال مان، ایڈیشنل سیکرٹری ٹیکنیکل ڈاکٹر حافظ محمد وسیم و آئی ڈیپ افسران موجود تھے۔وڈیو لنک کے ذریعے وائس چانسلر یونیورسٹی آف چائلڈ ہیلتھ سائنسز پروفیسر مسعود صادق، راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی سے پروفیسر عاصم جاوید، آئی ڈیپ سے شہزاد لغاری و دیگر حکام نے شرکت کی۔

صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب شعبہ صحت کی بہتری کیلئے بنیادی اقدامات اٹھا رہی ہیں۔تاریخ میں پہلی بار کسی حکومت نے شعبہ صحت کی بہتری کیلئے اتنے اقدامات اٹھائے ہیں۔گوجرانوالہ میں 16 ارب روپے کی لاگت سے اسٹیٹ آف دی آرٹ مریم نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی بنایا جا رہا ہے۔ گوجرانولہ ڈویژن کی لاکھوں کی آبادی کو کارڈیک کی بہترین سہولیات فراہم کرنے جا رہے ہیں۔وزیر آباد انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کی بہتری کیلئے بھی کوشاں ہیں۔یہ ادارہ عوام کیلئے دل کے امراض کے جدید اور معیاری علاج کی فراہمی میں سنگِ میل ثابت ہوگا۔

جدید طبی سہولیات کو عوام کی دہلیز تک پہنچانا اولین ترجیح ہے۔سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ عظمت محمود خان نے اجلاس کو منصوبے کی پیش رفت، دستیاب وسائل اور مستقبل کے اہداف پر تفصیلی بریفنگ دی۔چیئرمین وزیر اعلی پنجاب ایڈوائزری کمیٹی برائے امراض قلب ڈاکٹر فرقد عالمگیر کا اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب عوام کو کارڈیک کی بہترین سہولیات فراہم کرنا چاہتی ہیں۔وزیر اعلی پنجاب کے ویژن کے مطابق صوبہ بھر میں امراض قلب میں مبتلا مریضوں کو کارڈیک کی بہترین سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہیں۔سیکرٹری محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن عظمت محمود کا اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ادارے میں جدید طبی آلات، ماہر ڈاکٹروں کی تعیناتی اور مریض دوست سہولیات کو یقینی بنایا جائے گا۔

صحت کے نظام کو موثر بنانے کے لیے تعاون ناگزیر ہے اور مریم نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی اس تعاون کی عملی مثال بنے گا۔اجلاس کے اختتام پر اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ مریم نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کو جدید خطوط پر استوار کیا جائے گا۔گوجرانوالہ اور گردونواح کی عوام کو دل کے امراض کے علاج کے لیے بڑے شہروں کا رخ نہیں کرنا پڑے گا۔