لاہور۔6اپریل (اے پی پی):لاہور ہائیکورٹ نے خسرے سے ہونے والی اموات کے خلاف دائر درخواست پر سپیشل سیکرٹری ہیلتھ کو تفصیلی جواب جمع کرانے کی ہدایت کردی۔ جسٹس ملک اویس خالد نے جوڈیشل ایکٹوازیم پینل کی درخواست پر پیر کو سماعت کی۔ دوران سماعت سپیشل سیکرٹری ہیلتھ نے جواب عدالت میں جمع کرایا تاہم عدالت نے سپیشل سیکرٹری ہیلتھ کو تفصیلی جواب جمع کرانے کی ہدایت کردی ۔جسٹس ملک اویس …