موت کے بعد انسانی دماغ کتنے عرصے تک محفوظ رہتا ہے؟ حیرت انگیز انکشاف

موت کے بعد انسانی دماغ کتنے عرصے تک محفوظ رہتا ہے؟ حیرت انگیز انکشاف

انسان کے جسم کا سب سے اہم حصہ دماغ ہے موت کے بعد یہ کتنے عرصہ محفوظ رکھا جا سکتا ہے اس حوالے سے نئی تحقیقات میں حیرت انگیز انکشاف ہوا ہے۔

انسان کے جسم کا سب سے اہم حصہ دماغ ہے جو زندگی پر پورے جسم کو کنٹرول کرتا اور ہدایات بھیجتا ہے جس کے نتیجے میں انسانی اعضا کام کرتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ موت کے بعد سب سے زیادہ عرصہ دماغ ہی فعال رہتا ہے۔

تاہم انسان کی موت کے بعد دماغ کو قدرتی طور پر کتنا عرصہ محفوظ رکھا جا سکتا ہے۔ اس حوالے سے ایک تحقیق میں حیرت انگیز انکشاف سامنے آیا ہے۔

ایک سائنسی ویب سائٹ کے مطابق انسانی دماغ کو بعض مخصوص حالات میں ہزاروں سال تک قدرتی طور پر محفوظ رکھا جا سکتا ہے۔

یہ تحقیق آکسفورڈ یونیورسٹی کی محققہ الیگزینڈرا مورٹن ہیورڈ کی قیادت میں کی گئی۔ اس تحقیق میں دنیا بھر سے 4,400 سے زائد محفوظ شدہ انسانی دماغوں کا ریکارڈ مرتب کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ان میں 1300 سے زیادہ کیسز میں صرف دماغ محفوظ رہا جبکہ باقی تمام نرم بافتیں ختم ہوچکی تھی۔ ان میں سے کچھ دماغ 12,000 سال سے زیادہ پرانے ہیں۔

12,000 سال یا اس سے زیادہ پرانے انسانی دماغ غیر متوقع جگہوں جیسے جہاز کے ملبے اور پانی بھری قبروں سے ملے ہیں، لیکن یہ واضح نہیں ہے کہ انہیں کس چیز نے محفوظ کیا ہے۔

سائنسدانوں نے اس تحقیق سے جو نتیجہ اخذ کیا اس میں نشاندہی کی گئی کہ دماغ کی اس غیر معمولی حفاظت کے پیچھے ممکنہ عوامل میں شامل ہو سکتے ہیں۔

1۔ پروٹینز اور لپڈز کا آپس میں جُڑ جانا، دماغی بافتوں کو مستحکم بناتا ہے۔

2۔ آئرن یا کاپر جیسے دھاتوں کی موجودگی میں کیمیائی تعاملات تحفظ میں مدد دیتے ہیں۔

3۔ گیلی، آکسیجن سے محروم، یا انتہائی سرد جگہیں جہاں بیکٹیریا کی سرگرمی محدود ہوتی ہے۔