ڈھاکہ۔1اپریل (اے پی پی):بنگلہ دیش میں پاکستان کے ہائی کمشنر عمران حیدر نے بدھ کو بنگلہ دیش کی پارلیمنٹ جاتیہ سنگسد کے سپیکر حفیظ الدین احمد بیر بکرم اور ڈپٹی سپیکر بیرسٹر قیصر کمال سے ملاقات کی۔ اس موقع پر ڈپٹی ہائی کمشنر محمد واصف بھی موجود تھے۔
ہائی کمشنر عمران حیدر نے اسپیکر بنگلہ دیشی پارلیمنٹ کی اہلیہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے تعزیت کی۔ ملاقات کے دوران فریقین کے درمیان جاری عالمی بحران اور دوطرفہ تعلقات کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ فریقین نے پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان پارلیمانی روابط اور باہمی تعاون کو فروغ دینے کی اہمیت پر زور دیا۔