پشاور۔ 10 اپریل (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے پیپلز پارٹی کے ڈویژنل صدر مصباح الدین کی قیادت میں کارکنوں کے وفد نے ملاقات کی اور اپنے مسائل سے آگاہ کیا ۔ ترجمان گورنر ہائوس کے مطابق وفد میں چارسدہ سے لال سید ، سید محمد ، کونسلر راضی خان اور چیئرمین عامر شامل تھے ۔وفد نے گورنر سے پارٹی کےتنظیمی معاملات ، وفاقی حکومت سے متعلق مسائل اور باہمی دلچسپی کے دیگر موضوعات بارے تبادلہ خیال کیا۔