گورنر خیبرپختونخوا کی پیپلز پارٹی کے سینئر بانی رہنما ڈاکٹر سکندر حیات خان کی وفات پر فاتحہ خوانی کے لئے ان کی رہائش گاہ آمد

گورنر خیبرپختونخوا کی پیپلز پارٹی کے سینئر بانی رہنما ڈاکٹر سکندر حیات خان کی وفات پر فاتحہ خوانی کے لئے ان کی رہائش گاہ آمد

اسلام آباد۔31مارچ (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر بانی رہنما ڈاکٹر سکندر حیات خان کی رہائش گاہ پر جا کر فاتح خوانی کی۔منگل کو گورنر آفس سے جاری بیان کے مطابق گورنر نے مرحوم کے بیٹوں پیپلز پارٹی راولپنڈی ڈویژن کے صدر ، سابق امیدوار صوبائی اسمبلی سردار اشعر حیات خان ، ذوالفقار حیات خان ، سردار جانی خان ، ڈاکٹر وسیم حیات خان اور دیگر لواحقین سے تعزیت کی۔ان کے ہمراہ پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات ندیم افضل چن ، رکن قومی اسمبلی نور عالم خان اور دیگر رہنما بھی تھے۔ انہوں نے مرحوم کی مغفرت ،بلندی درجات اورپسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔