اسلام آباد۔1اپریل (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی آغا رفیع اللہ اور سینیٹر ارباب محمد فاروق کاسی کے ہمراہ وزیر مملکت برائے انرجی عبد الرحمان کانجوکی رہائش گاہ گئے اور ان کی والدہ کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا۔ گورنر آفس سے جاری بیان کے مطابق فیصل کریم کنڈی نے مرحومہ کی مغفرت، بلندی درجات اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی …