گورنر خیبرپختونخوا کا وفاقی وزیر سید عمران احمد شاہ کی والدہ کی وفات پر افسوس کا اظہار

گورنر خیبرپختونخوا کا وفاقی وزیر سید عمران احمد شاہ کی والدہ کی وفات پر افسوس کا اظہار

اسلام آباد۔12اپریل (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وفاقی وزیر برائے تخفیف غربت و سماجی تحفظ سید عمران احمد شاہ کی والدہ کی وفات پر گہرے دکھ اورافسوس کا اظہار کیا ہے۔اتوار کو گورنر آفس سے جاری تعزیتی پیغام میں فیصل کریم کنڈی نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔انہوں نے لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔