گورنر خیبرپختونخوا کا نوابزادہ ملک عماد خان سے چچی کی وفات پر تعزیت کا اظہار

گورنر خیبرپختونخوا کا نوابزادہ ملک عماد خان سے چچی کی وفات پر تعزیت کا اظہار

اسلام آباد۔6اپریل (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سابق وزیر مملکت برائے خارجہ امور نوابزادہ ملک عماد خان کے گھر گئےاور ان کی چچی کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا۔ پیر کو گورنر آفس سے جاری بیان کے مطابق گورنر خیبرپختونخوا نے سابق وفاقی وزیر سمیرا ملک،سابق ایم این اے عائلہ ملک کی والدہ ،نوابزادہ ملک فواد خان اور نوابزادہ ملک عماد خان سے ان کی چچی کی وفات پر تعزیت کی۔انہوں نے مرحومہ کی مغفرت ،بلند درجات اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔ اس موقع پر ہلال احمر خیبرپختونخوا کے چیئرمین فرزند وزیر اور پی ایس او ٹو گورنر تنویر حسین ملک بھی ان کے ہمراہ تھے۔