گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سےپاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات ندیم افضل چن کی ملاقات

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سےپاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات ندیم افضل چن کی ملاقات

اسلام آباد۔31مارچ (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سےپاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات ندیم افضل چن نے گورنر ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی۔ پی ایس او ٹو گورنر تنویر حسین ملک بھی اس موقع پر موجود تھے۔منگل کو گورنر آفس سے جاری بیان کے مطابق ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، ملکی سیاسی صورتحال اور پارٹی معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں رہنماؤں نے اس بات پر زور دیا کہ موجودہ حالات میں عوامی مسائل کے حل اور جمہوری عمل کےاستحکام کے لئے مشترکہ کاوشیں ناگزیر ہیں۔اس موقع پر پارٹی کےتنظیمی امور، عوامی رابطہ مہم اور سیاسی حکمت عملی پر بھی غور کیا گیا۔ گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پیپلز پارٹی عوامی خدمت اور جمہوری اقدار کے فروغ پر یقین رکھتی ہے۔ پارٹی کا مؤقف مؤثر انداز میں عوام تک پہنچانے کے لئے میڈیا کا کردار انتہائی اہم ہے۔

ملاقات میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ پارٹی بیانیے کو مضبوط، مربوط اوربروقت انداز میں اجاگر کرنے کے لئے جدید ذرائع ابلاغ، خصوصاً ڈیجیٹل اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو مزید مؤثر طریقے سے استعمال کیا جائے گا۔