گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی سے پیپلز پارٹی پی کے 75 سے سابق امیدوار داؤد خان برکی کی ملاقات

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی سے پیپلز پارٹی پی کے 75 سے سابق امیدوار داؤد خان برکی کی ملاقات

پشاور۔ 10 اپریل (اے پی پی):گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی سے پاکستان پیپلز پارٹی کے پی کے 75 سے سابق امیدوار داؤد خان برکی نے وفد کے ہمراہ گورنر گورنر ہاؤس پشاور میں ملاقات کی۔ گورنر خیبر پختونخوا کے پبلک ریلیشنز آفیسر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، حلقے کی سیاسی صورتحال اور پارٹی تنظیمی معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ عوامی مسائل کے حل اور پارٹی کو نچلی سطح پر مزید فعال بنانے کے لیے مربوط حکمت عملی ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی عوامی خدمت اور جمہوری اقدار کے فروغ کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔ داؤد خان برکی نے اس موقع پر گورنر خیبرپختونخوا کو اپنے حلقے کے مسائل سے آگاہ کیا اور عوامی فلاح و بہبود کے لیے جاری اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔انہوں نے گورنر کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کارکنان عوامی خدمت کے مشن کو مزید مؤثر انداز میں آگے بڑھائیں گے۔