فیصل آباد۔ 30 مارچ (اے پی پی):فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (فیسکو) نے کارروائیاں کرتے ہوئے مزید 26 بجلی چور پکڑ کر 22 لاکھ روپے سے زائد کا جرمانہ کر دیا۔ حکومت اور وزارت توانائی کی ہدایات پر فیسکوریجن کے آٹھ اضلاع میں بجلی چوروں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے۔چیف ایگزیکٹو فیسکو انجینئر محمد عامر کی ہدایات پر فیسکو ریجن کے چھ آپریشن سرکلز میں بجلی چوری کے خلاف کارروائیوں کے دوران گزشتہ روز مزید26بجلی چور پکڑے گئے جن کو69 ہزار سے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور22لاکھ سے زائدکا جرمانہ عائد کیاگیا ہے۔
فیسکوریجن میں بجلی چوری کے خلاف جاری خصوصی مہم کے دوران اب تک کل27112بجلی چور پکڑے گئے جن کو6 کروڑ14لاکھ79ہزارسے زائدڈی ٹیکشن یونٹس پر مشتمل 2 ارب87 کروڑ30لاکھ سے زائدکاجرمانہ عائدکیاگیا ہے جبکہ ان بجلی چوروں سے دو ارب 29کروڑ82لاکھ سے زائد کی ریکوری بھی کر لی گئی ہے۔