فائیو جی کی آزمائشی بنیادوں پر کچھ علاقوں میں سروس متعارف کرادی گئی ہے، وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی

فائیو جی کی آزمائشی بنیادوں پر کچھ علاقوں میں سروس متعارف کرادی گئی ہے، وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی

اسلام آباد۔2اپریل (اے پی پی):وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کی جانب سے قومی اسمبلی کو بتایا گیا ہے کہ فائیو جی کی آزمائشی بنیادوں پر کچھ علاقوں میں سروس متعارف کرادی گئی ہے،ایک سال میں ایک ہزار علاقوں میں یہ سروس دی جائے گی،فائیو جی کے آنے سے فور جی کے معیار میں بہتری آئی ہے۔

جمعرات کو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران نعیمہ کشور کے سوال کے جواب میں پارلیمانی سیکرٹری آئی ٹی سبین رضوی نے بتایا کہ فائیو جی کی نیلامی میں کامیاب کمپنیاں وفاق اور صوبوں میں ایک ہزار جگہوں پر ایک سال میں فائیو جی کی سہولت دیں گے۔اس طرح مرحلہ وار اس میں اضافہ ہوگا اور تین سال میں تین ہزار علاقوں میں فائیو جی سہولت میسر آئے گی۔

انہوں نے بتایا کہ ٹک ٹاک اور فیس بک کے حوالے سے ایک نئی اتھارٹی بنانے جارہے ہیں۔93 فیصد سے زائد ہماری شکایات کا ازالہ کیا گیا ہے۔