اسلام آباد۔4اپریل (اے پی پی):واپڈا نےدریاؤں اور آبی ذخائرمیں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار کر دئیے۔ہفتہ کو جاری اعدادوشمار کے مطابق دریائےسندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 39 ہزار 800 کیوسک اور اخراج 10 ہزار کیوسک، دریائےکابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 26 ہزار 200 کیوسک اور اخراج 26 ہزار 200 کیوسک، خیرآباد پل پر پانی کی آمد 48 ہزار 300 کیوسک اور اخراج 48 ہزار 300 کیوسک،دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد 29 ہزار 900 کیوسک اور اخراج 10 ہزار 400 کیوسک جبکہ دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 15 ہزار 200 کیوسک اور اخراج 9 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔
بیراجوں کی صورتحال کے مطابق جناح بیراج میں پانی کی آمد 42 ہزار 800 کیوسک اور اخراج 39 ہزار 800 کیوسک، چشمہ بیراج میں پانی کی آمد 55 ہزار 300 کیوسک اور اخراج 52 ہزار 700 کیوسک، تونسہ بیراج میں پانی کی آمد 42 ہزار 300 کیوسک اور اخراج 42 ہزار 300 کیوسک،گدو بیراج میں پانی کی آمد 38 ہزار 500 کیوسک اور اخراج 38 ہزار 500 کیوسک، سکھر بیراج میں پانی کی آمد 36 ہزار 100 کیوسک اور اخراج 14 ہزار 300 کیوسک، کوٹری بیراج میں پانی کی آمد 6 ہزار 800 کیوسک اور اخراج صفر کیوسک،تریموں میں پانی کی آمد 8 ہزار 200 کیوسک اور اخراج 2 ہزار 200 کیوسک اورپنجند بیراج میں پانی کی آمد 11 ہزار 400 کیوسک اور اخراج 6 ہزار 800 کیوسک۔
ریکارڈ کیا گیا۔ آبی ذخائر کے اعدادوشمار کے مطابق تربیلاکا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ، ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1454.56 فٹ، ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550 ف اور آج قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 1.159 ملین ایکڑفٹ۔ منگلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ، ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1141.20 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور آج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 1.377 ملین ایکڑ فٹ جبکہ چشمہ کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ، ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 648.50 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور آج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.285 ملین ایکڑ فٹ ریکارڈ کیا گیا۔