دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار

دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار

اسلام آباد۔31مارچ (اے پی پی):واپڈا نے دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار جاری کر دئیے۔منگل کو جاری اعدادوشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 25 ہزار 600 کیوسک اور اخراج 25 ہزار کیوسک،دریائےکابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 27 ہزار 900 کیوسک اور اخراج 27 ہزار 900 کیوسک، خیرآباد پل پر پانی کی آمد 46 ہزار 500 کیوسک اور اخراج 46 ہزار 500کیوسک،دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد 26 ہزار 900 کیوسک اور اخراج 22 ہزار کیوسک جبکہ دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 18 ہزار 100 کیوسک اور اخراج 11 ہزار 900 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔

بیراجوں کی صورتحال کے مطابق جناح بیراج میں پانی کی آمد 53 ہزار 900 کیوسک اور اخراج 49 ہزار 300 کیوسک، چشمہ بیراج میں پانی کی آمد 76 ہزار کیوسک اور اخراج 35 ہزار کیوسک، تونسہ بیراج میں پانی کی آمد 33 ہزار 200 کیوسک اور اخراج 32 ہزار 700 کیوسک،گدو بیراج میں پانی کی آمد 36 ہزار 400 کیوسک اور اخراج 33 ہزار 100 کیوسک،سکھر بیراج میں پانی کی آمد 32 ہزار کیوسک اور اخراج 7 ہزار 100 کیوسک، کوٹری بیراج میں پانی کی آمد 6 ہزار 900 کیوسک اور اخراج صفر کیوسک، تریموں بیراج میں پانی کی آمد 10 ہزار 400 کیوسک اور اخراج 4 ہزار 400 کیوسک اور پنجند بیراج میں پانی کی آمد 17 ہزار 100 کیوسک اور اخراج 12 ہزار 300 کیوسک۔ ریکارڈ کیا گیا۔

آبی ذخائر کے اعدادوشمار کے مطابق تربیلاکا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ، ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1448.29 فٹ، ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.961 ملین ایکڑفٹ،منگلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ، ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1136.45 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 1.217 ملین ایکڑ فٹ جبکہ چشمہ کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ، ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 644.60 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.129 ملین ایکڑ فٹ ریکارڈ کیا گیا۔