اسلام آباد۔9اپریل (اے پی پی):واپڈا نے دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعداد وشمار جاری کر دیئے۔واپڈا کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 31 ہزار 300 کیوسک اور اخراج 8 ہزار کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 87 ہزار 300 کیوسک اور اخراج 87 ہزار 300 کیوسک، خیرآباد پل پر پانی کی آمد ایک لاکھ 39 ہزار 700 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 39 ہزار 700 کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد 41 ہزار 200 کیوسک اور اخراج 7 ہزار کیوسک، دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 18 ہزار 100 کیوسک اور اخراج 11 ہزار 900 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ آبی ذخائر میں تربیلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ، پانی کی موجودہ سطح 1462.07 فٹ، پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550 فٹ اورآج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 1.405 ملین ایکڑفٹ جبکہ منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ، پانی کی موجودہ سطح 1151.45 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور آج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 1.762 ملین ایکڑ فٹ ریکارڈ کیا گیا۔ اسی طرح چشمہ ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ، پانی کی موجودہ سطح 648.50 فٹ، پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور آج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.285 ملین ایکڑ فٹ ریکارڈ کیا گیا۔