اسلام آباد۔1اپریل (اے پی پی):ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر نے وفاقی وزیر برائے توانائی سردار اویس احمد خان لغاری کی خوشدامن کے انتقال پر دلی رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ اپنے تعزیتی بیان میں ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے مرحومہ کی بخشش، بلندیٔ درجات اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام کیلئے دعا کی۔ انہوں نے غمزدہ خاندان کے لیے صبر و استقامت اور حوصلے کی بھی دعا کی۔
سیدال خان ناصر نے کہا کہ وہ اس کٹھن وقت میں سردار اویس احمد خان لغاری اور ان کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور ان کے دکھ کو دل کی گہرائیوں سے محسوس کرتے ہیں۔ انہوں نے اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ وہ مرحومہ کو اپنی رحمت کے سائے میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت و توفیق دے۔