اسلام آباد۔7اپریل (اے پی پی):قائد اعظم یونیورسٹی کی انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ ڈگریوں کے حصول کے لئے درخواستیں جمع کرانے والے طلبہ کی تمام ڈگریاں متعلقہ حکام سے دستخط کے ساتھ مکمل طور پر تیار ہو چکی ہیں۔ یونیورسٹی ترجمان کے مطابق طلبہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی ڈگریاں جلد از جلد حاصل کرنے کے لئے کنٹرولر امتحانات کے دفتر سے رجوع کریں۔
ڈگریوں کی فراہمی دفتری اوقات کار کے دوران کی جائے گی۔انتظامیہ نے کہا ہے کہ طلبہ غیر ضروری تاخیر سے گریز کریں اور مقررہ اوقات میں آ کر اپنی ڈگریاں وصول کریں تاکہ کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔