چیئرمین سینیٹ کا سردار اویس احمد خان لغاری کی خوشدامن کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

چیئرمین سینیٹ کا سردار اویس احمد خان لغاری کی خوشدامن کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

اسلام آباد۔1اپریل (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے وفاقی وزیر برائے توانائی سردار اویس احمد خان لغاری کی خوش دامن کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ چیئرمین سینیٹ نے مرحومہ کے لیے مغفرت، درجات کی بلندی اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام کی دعا کی۔ انہوں نے سوگوار خاندان کے لیے صبر جمیل اور حوصلے کی بھی دعا کی۔

چیئرمین سینیٹ نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ وہ اس غم کی گھڑی میں سردار اویس احمد خان لغاری اور ان کے اہلِ خانہ کے ساتھ برابر کے شریک ہیں اور ان کے دکھ کو اپنا دکھ سمجھتے ہیں۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنی جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور پسماندگان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق دے۔