چیئرمین سینیٹ کا روزنامہ دی نیشن اسلام آباد کے نیوز ایڈیٹر شہباز بھٹی کے انتقال اظہار افسوس

چیئرمین سینیٹ کا روزنامہ دی نیشن اسلام آباد کے نیوز ایڈیٹر شہباز بھٹی کے انتقال اظہار افسوس

اسلام آباد۔2اپریل (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے روزنامہ دی نیشن اسلام آباد کے نیوز ایڈیٹر اور سینئر صحافی شہباز بھٹی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔چیئرمین سینیٹ نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ مرحوم شہباز بھٹی ایک باصلاحیت، فرض شناس اور اصول پسند صحافی تھے جنہوں نے شعبہ صحافت میں اپنی خدمات کے ذریعے ایک نمایاں مقام حاصل کیا۔ ان کی پیشہ وارانہ صلاحیتیں اور سچائی پر مبنی صحافت ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ مرحوم کی صحافتی خدمات قابلِ قدر ہیں اور ان کا خلا ء تادیر محسوس کیا جاتا رہے گا، شہباز بھٹی نے اپنے قلم کے ذریعے عوامی مسائل کو اجاگر کیا اور صحافت کے اعلیٰ معیار کو فروغ دیا۔چیئرمین سینیٹ نے مرحوم کے اہلخانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ غم کی اس گھڑی میں سوگوار خاندان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ وہ مرحوم کو اپنی جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے، ان کے درجات بلند کرے اور لواحقین کو اس ناقابلِ تلافی نقصان کو صبر و حوصلے کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق دے۔ آمین۔