اسلام آباد۔7اپریل (اے پی پی):وزیردفاع خواجہ محمدآصف نے کہا ہے کہ چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ کے پاس ہوائی جہازموجود ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب کوٹارگٹ کیاجارہاہے۔منگل کوقومی اسمبلی میں وضاحت کرتے ہوئے وزیردفاع نے کہاکہ صرف پنجاب نہیں بلکہ تمام صوبوں کے وزرائے اعلیٰ کے پاس ہوائی جہازہیں،وزیراعظم نے بھی نیاجہازنہیں لیابلکہ پرانے جہاز320 میں بہتری لائی گئی ہے۔انہوں نے کہاکہ پنجاب کی وزیراعلیٰ کوٹارگٹ کیاجارہاہے حالانکہ تمام وزرائے اعلیٰ کے پاس جہازہیں،بنی گالہ سے جوہیلی کاپٹر چلتا تھاکیا اسے یہ لوگ بھول چکے ہیں۔انہوں نے کہاکہ اس طرح کی الزام تراشیاں نہیں کرنی چاہئے۔