بیلجیئم میں پاکستان کے سفیر رحیم حیات قریشی کی یورپی یونین کی خصوصی نمائندہ برائے انسانی حقوق سے ملاقات

بیلجیئم میں پاکستان کے سفیر رحیم حیات قریشی کی یورپی یونین کی خصوصی نمائندہ برائے انسانی حقوق سے ملاقات

برسلز ۔30مارچ (اے پی پی):بیلجیئم میں پاکستان کے سفیر رحیم حیات قریشی نے یورپی یونین کی خصوصی نمائندہ برائے انسانی حقوق، کائسا اولونگرین سے یورپی ایکسٹرنل ایکشن سروس (EEAS) میں ملاقات کی۔پیر کو برسلزمیں پاکستانی سفارتخانے سے جاری بیان کے مطابق ملاقات کے دوران پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان انسانی حقوق کے حوالے سے تعاون کو مضبوط بنانے، بین الاقوامی فورمز میں اشتراک بڑھانے، اسلاموفوبیا کے مسئلے سے نمٹنے، اور تعمیری مکالمے کے ذریعے باہمی مفاہمت کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔