برسلز ۔1اپریل (اے پی پی):بیلجیئم کے دارالحکومت برسلز میں پاکستانی سفارت خانے نے پاکستان کی سفارتی سرگرمیوں کو اجاگر کرنے اور سفارت خانے میں خدمات سر انجام دینے والے سفرا کیلئے “آرکائیوز سے” کے نام سے ایک سیریز شروع کی ہے۔ بدھ کو برسلز میں پاکستانی سفارت خانے سے جاری بیان کے مطابق سیریز پاکستان کے بھرپور سفارتی ورثے اور یورپی یونین، بیلجیئم اور لکسمبرگ کے ساتھ شراکت داری کو مضبوط بنانے کے عزم کی عکاسی کرتی ہے ۔