بجلی کی طلب و رسد میں فرق کے باعث آئیسکو ریجن میں لوڈ مینجمنٹ جاری ہے،ترجمان آئیسکو

بجلی کی طلب و رسد میں فرق کے باعث آئیسکو ریجن میں لوڈ مینجمنٹ جاری ہے،ترجمان آئیسکو

اسلام آباد۔6اپریل (اے پی پی):ترجمان آئیسکو نے کہا ہے کہ بجلی کی طلب و رسد میں فرق کے باعث آئیسکو ریجن میں لوڈ مینجمنٹ جاری ہے۔ پیر کو جاری بیان میں ترجمان نے کہا کہ طلب کے مطابق بجلی کا کوٹہ میسر ہوتے ہی لوڈ مینجمنٹ ختم کر دی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ چیف انجینئر آپریشن کنٹرول روم سے مکمل مانیٹرنگ کر رہے ہیں، بجلی کی لوڈ مینجمنٹ پر آئیسکو صارفین سے معذرت خواہ ہے۔